اسلام آباد(اُمت نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء اورسابق وزیر خارجہ شاہ محمویشی کا کہناہے کہ حکومت عمران خان کو دبائو میں لانے کی کوشش کررہی ہے۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ تعجب کی بات ہے کہ مصدقہ میڈیکل رپورٹ پیش کرنے کے باوجود عدالت پیشی سے عمران خان کو استثنا نہیں دیا گیا ہے۔
ایک انٹرویو میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان حکومت کے دبائو میں آنے والے نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے کارکن تیار رہیں ۔یہ لوگ کسی بھی وقت کوئی وار کر سکتے ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos