لاہور (اُمت نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء جمشید اقبال چیمہ نے زمان پارک کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ مریم نواز کہتی ہیں رات کو بڑھنے والا پٹرول چوری ہوتی ہے۔
رات پٹرول کی قیمتوں میں 22 روپے اضافہ کردیا گیا ہے۔170 ارب کے نئے ٹیکس ہیں۔27فیصد نئی مہنگائی بڑھنے جا رہی ہے۔
جمشید اقبال چیمہ کا کہنا ہے کہ آٹے سے لیکر لگژری تک سب کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔حکومت چاہتی ہے کہ آٹے اور پٹرول کی کوئی بات نہ کرے۔
انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمت میں 7 روپے 91 پیسے اضافہ ہونے جا رہا ہے۔ گورنمنٹ چاہتی ہے کہ 88 رکنی کیبنٹ کی بات نہ ہو۔
آپ چاہتے تھے لوگ لکھیں نہ ،آپ چاہتے تھے لوگ بولیں نہ۔ لوگ آپ سے پوچھ رہے ہیں کہ بتائیں ملک میں آٹے کی کمی کیوں ہوئی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos