انقرہ (امت نیوز) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے انقرہ میں ترک صدر رجب طیب اردوان سے صدارتی محل میں ملاقات کی اور زلزلے کے نتیجے میں جانی و مالی نقصان پر افسوس اور ترک عوام سے یکجہتی کیا
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف ترکیہ کے زلزلہ متاثرین سے اظہارِ یکجہتی اور زلزلہ زدہ علاقوں کے دورے کیلئے انقرہ پہنچ گئے۔ انقرہ ہوائی اڈے پر اعلی ترک حکام اور ترکیہ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر یوسف جنید نے وزیرِ اعظم کا استقبال کیا۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف ترکیہ کے زلزلہ زدگان سے اظہارِ یکجہتی اور زلزلہ زدہ علاقوں کے دورے کیلئے انقرہ پہنچ گئے۔
انقرہ ہوائی اڈے پر اعلی ترک حکام اور ترکیہ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر یوسف جنید نے وزیرِ اعظم کا استقبال کیا۔#PakistanStandsWithTürkiye
🇵🇰🇹🇷 pic.twitter.com/fZhtueVI8v— Government of Pakistan (@GovtofPakistan) February 16, 2023
بعد ازاں وزیراعظم صدارتی محل پہنچے جہاں اُن کی ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات ہوئی۔ وزیر اعظم نے ترکیہ کے صدر رجب طیب ادرگان سے زلزلے کے نتیجے میں جانی و مالی نقصان پر افسوس اور ترک عوام سے یکجہتی کیا۔
وزیراعظم کے ہمراہ وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب، معاونِ خصوصی طارق فاطمی اور چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک بھی ہیں۔
President of Türkiye, H.E Recep Tayyip Erdoğan received Prime Minister Shehbaz Sharif upon his arrival at Turkish Presidency in Ankara.#PakistanStandsWithTürkiye 🇵🇰🇹🇷 pic.twitter.com/43uLBcSO4F
— Government of Pakistan (@GovtofPakistan) February 16, 2023
وزیراعظم جنوبی ترکیہ کے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے جہاں وہ امدادی کاموں میں حصہ لینے والی پاکستانی ریسکیو ٹیموں کے ساتھ ملاقات بھی کریں گے۔