ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ ، سری لنکا کو 10 وکٹوں سے شکست

کیپ ٹاؤن ( اُمت نیوز ) ساؤتھ افریقا میں جاری آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے 11 ویں میچ میں آسٹریلیا نے سری لنکا کے خلاف 10 وکٹوں سے کامیابی حاصل کر لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پورٹ الزبتھ میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے گروپ 1 کے اہم میچ میں آسٹریلوی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا
سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 112 رنز بنائے۔، فاتح ٹیم کی کھلاڑی الیسا ہیلی پلیئر آف دی میچ قرار پائی۔
لنکن ٹیم کی جانب سے ہرشیتھا سماراویکرما 34 اور وشمی گونارتنے 24 رنز بنا کر ٹیم میں نمایاں رہیں جبکہ آسٹریلیا کی جانب سے میگن سکٹ نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
جواب میں آسٹریلوی ٹیم نے اوپنرز کی بہترین بیٹنگ کی بدولت 113 رنز کا ہدف 15.5 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے حاصل کیا، الیسا ہیلی نے 43 گیندوں پر 54 جبکہ بیتھ مونی نے 53 گیندوں پر 56 رنز کی اننگ کھیلی۔