لاہور(اُمت نیوز)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کی سابق انفارمیشن سیکرٹری مسرت چیمہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ کہ اگر حکومت کی جانب سے انٹرنیٹ کی سروس بند کر دی گئی تو تو سمجھ جائیں آپریشن شروع ہوگیا ہے۔پھر کسی بھی ہدایت کا انتظار نہیں کرنا ،باہر نکلنا اور پورا ملک کوبند کر دینا۔
مسرت چیمہ کا کہنا ہے کہ ان لوگوں کواندازہ نہیں ہےعمران خان ہمارےلیےکیااہمیت رکھتاہے۔یہ جو کچھ کرنےکی کوشش کررہےہو مت کرو ۔ بزدل شکست خوردہ ٹولہ پچھتائےگا۔
انہوںنے کہاکہ ہم نے اپنے سروں پر کفن باندھ لیے ہیں۔ ہم اپنے لیڈر پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔غیر قانونی طور پر راستے بند کر کے لوگوں کو رات کے اس پہر تنگ کیا جا رہا لیکن جن ہمارے شیر دل کارکنان کیلئے یہ رکاوٹیں لگائی گئی ہیں وہ ایسے رکنے اور جھکنے والے نہیں ہیں۔
ہم تمام رکاوٹیں ہٹا کر زمان پارک پہنچ گئے ہیں، تمام کارکنان بھی جلد پہنچیں، ہم ملکر اس فسطائیت کا مقابلہ کریں گے۔