الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں ترقیاتی اسکیموں کے اعلانات، تقرر و تبادلوں پر بھی پابندی عائد کر دی، فائل فوٹو
 الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں ترقیاتی اسکیموں کے اعلانات، تقرر و تبادلوں پر بھی پابندی عائد کر دی، فائل فوٹو

الیکشن کمیشن نے انتخابات کی تاریخ دینے سے متعلق فیصلہ چیلنج کر دیا

لاہور: الیکشن کمیشن نے انتخابات کی تاریخ سے متعلق فیصلے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔

انٹرا کورٹ اپیل میں الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف اور گورنر پنجاب کو فریق بنایا ہے۔  اپیل میں موقف اپنایا گیا کہ سنگل بینچ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا۔

قانون کے مطابق الیکشن کی تاریخ دینا الیکشن کمیشن کا اختیار نہیں۔ الیکشن کمیشن کو تاریخ کا کہنا آئین اورالیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی ہے۔درخواست میں الیکشن کمیشن نے تاریخ سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن نے بھی الیکشن کی تاریخ کے اعلان سے متعلق سنگل بینچ کے فیصلے کی تشریح کیلئے درخواست دائرکی تھی۔