راولپنڈی(اسٹاف رپورٹر ) راولپنڈی میں ایک طرف پتنگ بازی پر پابندی ہے اورپولیس کی جانب سے پکڑ دھکڑ کا سلسلہ جاری ہے تو دوسری طرف شہریوں کی جانب سے اس پابندی کی کھلے عام دھجیاں اڑائی جارہی ہیں
راولپنڈی میں پولیس کی جانب سے پتنگ بازوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران مزید21مزید ملزمان کو گرفتارکرلیا۔۔ہزاروں پتنگیں، ڈوریں اور ساؤنڈ سسٹم برآمد کر لیا گیا۔کریک ڈاؤن کے دوران گرفتار ملزمان کی تعداد 48 ہوگئی
راولپنڈی پولیس کا پتنگ بازوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔ایس پی پوٹھوہار محمد وقاص خان، اے ایس پی کینٹ انعم شیر خود کریک ڈاؤن کی قیادت کر رہے ہیں،تھانوں کی پولیس کے علاوہ 400 افسران وجوانوں پر مشتمل خصوصی ٹیمیں،ڈولفن فورس اور ایلیٹ فورس بھی کریک ڈاؤن میں حصہ لے رہی ہیں، گزشتہ رات 27ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمات درج کیے گئے
ایس پی پوٹھوہار کا کہنا تھاکہ پتنگ بازی خطر ناک کھیل ہے،پتنگ بازی کی روک تھام کے لیے بھرپور کارروائیاں جاری ہیں، انہوں نے کہا کہ پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ میں ملوث افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے
دوسری شہرمیں آج بھی دن بھر آسمان پر پتنگیں اڑتی رہیں ۔اس دوران ہوائی فائرنگ بھی ہوتی رہی اور اونچی آواز میں میوزک بھی چلتا رہا