بھارت میں چائے والا کروڑوں مالیت کی مرسڈیز بینز کا مالک

احمد آباد: بھارت میں آج کل ایسے چائے والے کے چرچے ہں جس نے اپنی محنت سے کروڑوں روپے مالیت کی نئی نویلی مرسڈیزبینز گاڑی خرید لی ہے۔ بھارتی ریاست گجرات میں ’’چائے والا‘‘ کے نام سے مشہور نوجوان پرفل بلور نے حال ہی میں کروڑوں روپے مالیت کی نئی مرسیڈیزخریدی اور سوشل میڈیا پر اس کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی۔

پرفل نے 2017میں ایم بی اے کیلئے سی اے ٹی کے امتحان میں ناکامی کے بعد اپنا چائے کا اسٹال شروع کیا ، اس کے بعد سے اس نے چائے والا کے نام سے شہرت حاصل کی ۔

پرفول بلورحقیقتاً ماسٹر آف بزنس ایڈمنسٹریشن (ایم بی اے )کی تعلیمی ڈگری ہولڈر نہیں مگر چونکہ وہ احمد آباد کا رہائشی ہے اس لئے ایم بی ائے یعنی مسٹر بلور احمد آباد کے نام سے مشہور ہے۔ایم بی ائے چائے والا اب سوشل میڈیا کا ایک جانا پہچانا نام بن چکا ہے جس کی کمپنی کے بھارت کے 50سے زیادہ شہروں میں 200سے زائد آئوٹ لیٹس ہیں۔