اسلام آباد(امت نیوز)وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹی کو متنازع ٹوئٹ پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
نجم سیٹھی نے ٹوئٹ کیا تھا کہ ٹی ٹی پی صرف سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ پر حملے کرے گی کیونکہ انہوں نے معاہدے توڑے ہیں، اس لیے ان سے پاکستان سپر پی ایس ایل کو کوئی خطرہ نہیں ۔
اس ٹوئٹ پر سوشل میڈیا پر نجم سیٹھی کو سخت تنقیدکا نشانہ بنایا گیاجس پر نجم سیٹھی نے یہ ٹوئٹ ڈیلیٹ کردی تھی
یہ شخص سٹیٹ سیکورٹی اسٹیبلشمنٹ کاموازنہPSL سے کر رہا ھے.کہنےکامطلب ھے سیکورٹی اسٹیبلشمنٹ پہ حملہ حلال ھےاور PSL پہ حرام. یہ ھماری فوج اور پولیس کی جانوں کوئ حرمت نہیں اطمینان ھے PSL محفوظ ھے.یہ ھےھماری اشرافیہ صرف اپنا مفاد عزیز ھےقومی سلامتی اور قیمتی جانیں ڈسپوزیبل ھیں pic.twitter.com/iBBgkzZRis
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) February 18, 2023
خواجہ آصف بھی نجم سیٹھی پر برس پڑے اور انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ یہ شخص ریاست کی سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کا موازنہ پی ایس ایل سے کرتے ہوئے کہتا ہے سکیورٹی فورسز پر حملہ حلال اور پی ایس ایل پر حرام ہے
انہوں کہا کہ اس شخص کے نزدیک فوج اور پولیس کی جانوں کی کوئی اہمیت نہیں ہے، اسے صرف یہ اطمینان ہے کہ پی ایس ایل محفوظ ہے، واضح ہوگیا کہ ہماری اشرافیہ کے نزدیک قومی سلامتی سے زیادہ اپنا مفاد عزیز ہے۔
خواجہ آصف کو بھی ٹوئٹر پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا صارفین نے لکھا کہ یہ وہی نجم سیٹھی ہیں جن کو آپ کی حکومت نے لگایا ہے