کراچی (اُمت نیوز) ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کا اجلا س بے نتیجہ ختم ہوگیا ہے، ضمنی انتخابات میں حصہ لینا ہےیا نہیں اس بارے کوئی فیصلہ نہ ہو سکا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کی جانب سے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے یا نہ لینے کے حوالے سے حتمی فیصلے کیلئے رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج دوبارہ بلایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پی ڈی ایم کی جانب سے ایم کیو ایم کو ضمنی انتخاب میں حصہ نہ لینے کیلئے درخواست کی گئی تھی
جبکہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے خالد مقبول صدیقی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور سے ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کی درخواست کی تھی۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ خالد مقبول صدیقی نے وزیراعظم کو رابطہ کمیٹی کی رائے کے بعد فیصلے سے آگاہ کرنے کا کہتے ہوئے جلد رابطہ کمیٹی کا مشاورتی اجلاس بلانے کی یقین دہانی بھی کرائی تھی۔