حیدر آباد(اُمت نیوز) صدر مملکت عارف علوی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ایک شخص نے الیکشن کیلئے نوے دن کا کہا تھا یہ بات کرتے کرتے اس نے دس سال گزار دیئے ہیں
آئین پر حملہ کیا جا رہا ہے۔ وقت پر الیکشن بہت ضروری ہیں۔
تفصیلات کے مطابق حیدر آباد میں ایوان صنعت وتجارت میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عارف علوی نے کہا کہ اگر ملک میں الیکشن کو ملتوی کردیا جاتا ہے تو سمجھ جائو کے جمہوریت مکمل فارغ ہوچکی ہے۔
واشنگٹن میں وائٹ ہائوس جلنے کے باوجو د الیکشن ہوئے تھے۔
سابق آرمی چیف کے خلاف تحقیقات کے لئے صحافیوں سے گفتگو کے دوران پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے خط سے متعلق سوال پر عارف علوی کا کہنا تھا کہ کسی کی تحقیقات کا کوئی آئینی اختیارصدر کے پاس نہیں، آئین کے تحت صرف مشاورتی اختیار حاصل ہے۔انہوں نے مزید کہا کہحکومت اور اپوزیشن میں اتفاق رائے کی ضرورت ہے، ملکی حالات مزید خراب ہورہے ہیں
احساس اور انا پرستی کے باعث کوئی باہم مشورے کی ضرورت محسوس نہیں کرتا ہے
ہر قسم کے حالات میں آئین اور قانون کی بالادستی اور وقت پر انتخابات کا انعقاد جمہوریت کا تقاضا ہوتے ہیں
انتخابات کرانے کےلئے مزید کیا کیا جاسکتا ہے اس پر غور کر رہا ہوں، جمہوری ملکوں میں حالات کتنے ہی خراب کیوں نہ ہوں انتخابات بروقت کرائے جاتے ہیں۔