کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی پولیس آفس میں دہشت گردوں کے حملے میں آج دوران علاج شہید ہونے والے پولیس اہلکار کی نماز جنازہ ادا کردی گئی
جمعےکی شام کراچی پولیس آفس میں ہونے والے حملے میں اہلکار عبداللطیف بھی زخمی ہوئے تھے اور اسپتال میں زیر علاج تھا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔
شہیداہلکارعبداللطیف کی نمازجنازہ گارڈن ہیڈکواٹرزمیں ادا کی گئی جس میں وزیراعلی سندھ،آئی جی سندھ ،ایڈیشنل آئی جی سمیت دیگرافسران نے شرکت کی
شہیداہلکارعبداللطیف سیکیورٹی زون ون میں تعینات تھے ، ان کا آبائی تعلق شکارپور سے تھا
کراچی پولیس آفس پر حملے میں شہید ہونے والی کی تعداد 5 ہوگئی ہے