اسلام آباد(امت نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے ڈی جی حج کی تقرری کے معاملے میں صنفی امتیاز برتنے کے معاملے پر سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف خاتون افسر کی اپیل خارج کر دی۔
دو رکنی بینچ کے تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ڈی جی حج کی تقرری کے عمل میں کوئی صنفی امتیاز نہیں برتا گیا، ایسا معلوم ہوتا ہے خاتون نے خود انٹرویو کی ریکارڈنگ کی جو مناسب نہیں تھا۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ انٹرویو پینل نے آفیشل لیول پر کوئی ریکارڈنگ نہیں کی، خاتوں کی ریکارڈنگ پر انحصار بھی نہیں کیا جا سکتا۔
یاد رہے کہ خاتون افسر نے ڈی جی کی تقرری میں وزارت مذہبی امور پر صنفی امتیاز کا الزام لگایا تھا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار نے پہلے خاتون کی درخواست ناقابل سماعت قرار دی تھی، درخواست گزار صائمہ صبانے سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی تھی