صدارتی آفس کے مشاورتی عمل کا حصہ نہیں بن سکتے،الیکشن کمیشن

اسلام آباد(اُمت نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ترجمان نے کہا ہے کہ صدارتی آفس کے مشاورتی عمل کا حصہ نہیں بن سکتے ہیں۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب اور کے پی کے اسمبلی کے انتخابات پر چیف الیکشن کمیشن کی صدارت میں ہونے والے اہم اجلاس میں اس حوالے سے فیصلہ کیا گیا ہے۔
ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اجلاس میں طے پایا کہ کہ الیکشن کمیشن 19 فروری کو صدرِ پاکستان کو جواب دے چکا ہے، الیکشن کمیشن اب بھی اسی مؤقف پر قائم ہے۔
الیکشن کمیشن کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ ابھی صدارتی آفس کے مشاورتی عمل کا حصہ نہیں بن سکتے
الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق اہم اجلاس میں کہا گیا کہ انتخابات کا معاملہ مختلف عدالتی فورمز پر زیرِ التواء ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے حکام ایوانِ صدر کے اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے۔
واضح رہے کہ صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف حسین علوی نے چیف الیکشن کمشنر کو 20 فروری کو ایوانِ صدر میں پنجاب اور خیبر پختون خوا کے صوبائی الیکشن کی تاریخ دینے کے حوالے سے مدعو کر رکھا ہے۔