عمران خان کےوکلا نے شام 5بجے پیش ہونے کی یقین دہانی کرادی۔فائل فوٹو
عمران خان کےوکلا نے شام 5بجے پیش ہونے کی یقین دہانی کرادی۔فائل فوٹو

عمران خان کو عدالت میں پیش ہونے کیلیے آخری مہلت

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین عمران خان کی حفاظتی ضمانت اور وکالت نامے پر دستخط میں فرق کے معاملے پر پیش ہونے کیلیے آخری مہلت دیدی ،سماعت5بجے تک ملتوی کر دی گئی۔

عمران خان کے وکلا نے کہا کہ مال روڈ کلیئر کرادیں،دس منٹ میں عمران خان پیش ہو جائیں گے،جج نے کہا کہ سیکیورٹی دینا میرا مسئلہ نہیں،تاہم وکلا نے شام 5بجے پیش ہونے کی یقین دہانی کرائی جسے عدالت نے منظورکرلیا۔

عدالت نے عمران خان کو دوپہر 2 بجے تک پیش ہونے کا حکم دیا تھا تاہم لاہور ہائیکورٹ کی مہلت کے باوجود پی ٹی آئی چیئرمین عدالت میں پیش نہ ہوئے۔

جب سماعت شروع ہو ئی تو عمران خان غیر حاضری تھے جس پر وکیل نے مزید وقت کی درخواست دی تو سماعت کچھ دیر کیلیے ملتوی کر دی گئی ۔

لاہور ہائیکورٹ میں حفاظتی ضمانت کی درخواست اور وکالت نامے میں دستخط میں فرق کی وضاحت کیلیے عمران خان کی پیشی کیلیے سماعت کے دوران جسٹس طارق سلیم شیخ نے استفسار کیا کہ دو بجے کا وقت تھا کہاں ہیں عمران خان ؟

وکیل نے عدالت کو بتایا کہ راستے میں ہیں ، کچھ دیر میں پہنچ جائیں گے ،سیکیورٹی کا مسئلہ ہے ، جسٹس طارق شیخ نے ریمارکس دیے کہ سیکیورٹی کا مسئلہ میں نے حل نہیں کرنا، سماعت کچھ دیر کیلیے ملتوی کر رہے ہیں، عدالت میں رش بھی کم کریں ۔جسٹسس طارق سلیم شیخ نے ہدایت کی کہ عدالت میں جتنی کرسیاں ہیں اتنے ہی وکلا موجود رہیں باقی باہر چلے جائیں۔