کراچی (اُمت نیوز)کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نےپی ایس ایل 8 کے میچ میںپشاور زلمی کو جیت کے لیے 155 رنز کا ہدف دے دیاہے۔
تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ میچ نیشنل اسٹیڈیم کرکٹ ایرینا میں کھیلے جارہے
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا آغاز انتہائی سست رہا جبکہ ابتدائی بلے باز خاطر خواہ کارکردگی بھی نہ دکھا سکے۔
جیسن روئے 14، مارٹن گپٹل 12 اور محمد نواز 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اور گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 9ویں اوور میں 37 رنز پر 3 وکٹوں سے محروم ہوگئی۔
ایسے میں کپتان سرفراز احمد نے افتخار احمد کے ساتھ 50 گیندوں پر 74 رنز کی شراکت بناکر اپنی ٹیم کو مشکلات کے بھنور سے نکالا۔
سرفراز احمد 39 رنز کی اننگز کھیل کر 111 کے اسکور پر آؤٹ ہوگئے۔ تاہم دوسری جانب افتخار احمد نے رنز بنانے کا سلسلہ جاری رکھا۔