بہت کچھ کُھلتا جارہا ہے۔ اب عوام کو معاملات سمجھنے میں زیادہ دیر نہیں لگے گی، فائل فوٹو
بہت کچھ کُھلتا جارہا ہے۔ اب عوام کو معاملات سمجھنے میں زیادہ دیر نہیں لگے گی، فائل فوٹو

ملک دیوالیہ نہیں ہورہا،خواجہ آصف کا یوٹرن

اسلام آباد(امت نیوز)وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ نے اپنے بیان سے یوٹرین لے لیا ۔کہا کہ ہمارا آئی ایم ایف سے معاہدہ ہوا، ڈیفالٹ کی کوئی صورت نہیں بن رہی۔ ملک ڈیفالٹ نہیں کررہا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ایف بی آرکاریکارڈ دیکھ لیں۔ملک کی آدھی آبادی غربت اور آدھی عیاشی کی زندگی گزار رہی ہے۔ جوچیزیں زرمبادلہ نہیں بنا رہی ان کا کوئی حل سوچنا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ 4 ہزار روپے پر 14 سو 15 سوکنال پر مال روڈ پرگالف کلب دیا ہوا ہے، یہ غریبوں کی غربت کا مذاق اڑانے والی بات ہے۔ اگرکسی کو بسانا ہے تو گالف کلب میں بسائیں، غریبوں کی بستیوں پر بلڈوزر کیوں چلاتے ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ آئین نے صدر مملکت کو الیکشن کی تاریخ دینے کا اختیار ہی نہیں دیا۔

یاد رہے کہ وزیرخارجہ خواجہ آصف نے 18 فروری کو ایک تقریب سے خطاب میں کہا تھا کہ ملک دیوالیہ ہوچکا ہے اور ہم ایک دیوالیہ ملک کے رہنے والے ہیں۔

ان کا کہناتھاکہ جو ہمارے ملک کے حالات ہیں ہم ایک دیوالیہ ملک کے رہنے والے ہیں، آپ نے سنا ہوگا ڈیفالٹ ہورہا ہے یا دیوالیہ ہورہا ہے، وہ ہوچکا ہے، تمام مسائل کا حل ملک میں ہے، آئی ایم ایف کے پاس نہیں