مسلمانوں کے داخلے کے بعد  بھارت کا امن تباہ ہوا۔فائل فوٹو
مسلمانوں کے داخلے کے بعد  بھارت کا امن تباہ ہوا۔فائل فوٹو

ہندو انتہا پسند رہنما نے مسلمانوں کی نسل کشی کی دھمکی دیدی

دہلی: ہندو انتہا پسند رہنما بجرنگ منی داس جو مسلمانوں کے قتل عام اور عصمت دری پر اکسانے کے الزام میں ضمانت پر ہے نے ایک بار پھر ہندوؤں کو مسلمانوں کی نسل کشی کی دھمکی دی ہے۔

بھارت میں مسلمانوں کی نسل کشی پر اکسانے والے انتہا پسند ہندو رہنما بجرنگ داس نے اپنے نئے متنازع بیان میں کہا ہے کہ ہندو راشٹرکے قیام کے لیے مسلمانوں کی نسل کشی ضروری ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں بجرنگ منی داس کو یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ بھارت کو ہندو ریاست میں تبدیل کرنے کے لیے مسلم جہادیوں کو ختم کیا جانا چاہیے۔

بجرنگ منی داس نے مزید کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ بھارت ماضی میں ایک پُرامن ملک تھا لیکن مسلمانوں کے داخلے کے بعد اس کا امن تباہ ہوا۔ بجرنگ دل پہلے بھی ہندوستان کو مسلمانوں کا قبرستان بنانے کی دھمکی دے چکا ہے۔