ممبئی (انٹرنیشنل ڈیسک)بھارت کی انتہا پسند ہندوتنظیم شیوسینا کے غنڈوں نے مشہور گلوکار سونونگم پر ممبئی کے ایک کنسرٹ کے دوران حملہ کردیا ۔جس سے گلوکار کے بھائی اورگارڈز شدید زخمی ہوگئے
بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی میں جاری کنسرٹ کے دوران سونو نگم پر حملہ شِیو سینا پارٹی کے ایم ایل اے کے بیٹے اور بھتیجے کی جانب سے کیا گیا
#SonuNigam attacked by Uddhav Thackeray MLA Prakash Phaterpekar son and his goons in music event at Chembur. Sonu has been taken to the hospital nearby. pic.twitter.com/ERjIC96Ytv
— Swathi Bellam (@BellamSwathi) February 20, 2023
شیو سینا کے ایم ایل اے پرکاش کے بیٹے نے کنسرٹ کے بعد سونو نگم کے ساتھ سیلفی لینا چاہی تاہم گلوکار کے گارڈز کی جانب سے اسے روک دیا گیا جس پر طیش میں آکر ایم ایل اے کے بیٹے اور بھتیجے نے سونو نگم ان کے بھائی اور باڈی گارڈز پر حملہ کردیا اور انہیں اسٹیج سے نیچے پھینک دیا۔جس سے وہ بری طرح زخمی ہوئے اور انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔
گلوکار نے میڈیا کو بتایا کہ مجھے دھکا دیا گیا جس سے میں سیڑھیوں پر گر پڑا، ربانی خان مجھے بچانے آئے تو انہیں بھی پیچھے سے دھکیل کر اسٹیج سے پھینک دیا گیا وہ مر بھی سکتے تھے‘۔
گلوکار نے مزید کہا کہ ’میں نے اِن لوگوں کے خلاف شکایت درج کروا دی ہے لوگوں کو سوچنا چاہیے کہ وہ کسی کو زبردستی سیلفی لینے پر مجبور نہیں کرسکتے