سرکاری اسکولوں کا کوئی پرسان حال نہیں- کیسے معاہدہ کرلیں،ترجمان جے یو آئی، فائل فوٹو
 سرکاری اسکولوں کا کوئی پرسان حال نہیں- کیسے معاہدہ کرلیں،ترجمان جے یو آئی، فائل فوٹو

اسلام آباد کے مدرسے سے ایک اور طالب علم لاپتہ

اسلام آباد( اسٹاف رپورٹر ) وفاقی دارالحکومت سے مدرسے کا ایک اور طالبعلم لاپتہ ہوگیا
تھانہ کوہسار پولیس کو سجاول نامی شخص نے مقدمہ درج کرواتے ہوئے بتایاکہ میں نے اپنے بیٹے عبد الله عمر 15 سال کو مدرسہ باب الاسلام میں تیرہ فروری 2023 کو حفظ کرنے کے لیے داخل کرایا اور پندرہ فروری 2023 کو میر ا بھائی ہاشم اس کے لیے سامان وغیرہ لینے کے لیے گیا تو قاری صاحب نے بتایا کہ وہ چھٹی کے بہانے گیا اور واپس نہیں آیا ہم نے اپنے طور پر کافی تلاش کر چکے ہیں اس کا کچھ پتہ نہیں چل رہا ،
پولیس نے مقدمہ درج کر لیا واضح رہے کہ تین دن قبل تھانہ انڈسٹریل ایریا کی حدود سے مدرسہ طالبعلم عبد الرحمان کو بھی اغوا کیا گیا تھا جس کا مقدمہ تھانہ انڈسٹریل ایریا میں درج ہے
دریں اثنا تھانہ کوہسار کی حدود میں بینک کے اندر موجود نوسربازوں نے ایک اور شہری کو لوٹ لیا گیا