راولپنڈی ( اسٹاف رپورٹر) آر پی او راولپنڈی کا پولیس لائن ہیڈکوارٹرز میں پی ایس ایل میچز، لاء اینڈ آرڈر اور کرائم کے حوالے سے خصوصی اجلاس ہوا۔
اجلاس میں سی پی او سید خالد محمود ہمدانی،ایس ایس پی آپریشنزکیپٹن (ر) محمد عامر خان نیازی،ایس ایس پی انوسٹی گیشن زنیرہ اظفر،ڈویژنل ایس پیز،ایس ڈی پی اوزاور ایس ایچ اوزنے شرکت کی
ایس ایس پی آپریشنز نے پی ایس ایل میچز کی سیکورٹی کے حوالے سے کئے گئے انتظامات پر آر پی او کو تفصیلی بریفنگ دی،
آر پی او سید خرم علی نے کہاکہ اسٹیڈیم کے گردونواح میں سرچ آپرپشنز، سنیپ چیکنگ اور بلند عمارات واہم مقامات کا سروے کرکے ڈیٹا مرتب کیا جائے، میچ کے انعقاد سے قبل شہریوں کے لیے عمومی ہدایات وپارکنگ انتظامات سے متعلق ٹریفک ایڈوائزری جاری کی جائے،کرائم کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے روک تھام کے فوری اقدامات کو یقینی بنایا جائے،منشیات فروشی میں ملوث منظم گروہوں اوراسمگلرز کیخلاف کریک ڈاؤن میں مزید تیزی لائے جائے،قبضہ مافیا کیخلاف زیرو ٹالرینس پالیسی ہے، سپروائزری افسران روزانہ کی بنیاد پرایس ایچ اوز کی کارکردگی کو مانیٹر کرتے ہوئے پراگریس سے سینئر افسران کو آگاہ کریں،ایس ایچ اوز کی تعیناتی انکی پراگریس سے مشروط ہوگی، ناقص کارکردگی کے حامل افسران کو ایس ایچ او تعینات نہیں کیا جائیگا۔