حکومت میں شامل تمام جماعتوں کاضمنی الیکشن نہ لڑنے کا متفقہ فیصلہ

اسلام آباد / پشاور(امت نیوز)  حکومت میں شامل تمام جماعتوں نے ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لینے کا متفقہ فیصلہ کیا ہے ۔ یہ بات مسلم لیگ ن کی رہنما اور وزیراطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے بتائی

بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی کو الیکشن لڑنا اور ایوان میں ہی آنا تھا تو اسمبلیاں کیوں توڑیں اوراستعفے کیوں دئیے تھے؟۔

انہوں نے کہا کہ فسادی جماعت چکرا چکی ہے کہ کیا کرے، عدالت جائے، اسمبلی جائے، الیکشن میں جائے، ملک کو کسی ایک شخص کے انتشار کی بھینٹ نہیں چڑھنے دیں گے۔

ادھرے عوامی نیشنل پارٹی نے خیبرپختونخوا کے قومی اسمبلی کے حلقوں پر ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا، صوبائی صدر ایمل ولی خان نے کہا کہ ایک نام نہاد سیاسی جماعت نے انتخابی سیاست کو مذاق بنایا ہوا ہے، پہلے ایک امیدوار کو کئی نشستوں پر کھڑا کرکے قوم کے اربوں روپے ضائع کئےگئے۔