ایران،سلمان رشدی پر حملہ کرنیوالے ھادی کیلئے قیمتی تحفہ

ایران(اُمت نیوز) لبنانی نژاد امریکی نوجوان ہادی مطر کی جانب سےبرطانوی مصنف سلمان رشدی کو چھرا مارنے پر ایک ایرانی عہدیدار نے قیمتی تحفہ پیش کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سلمان رشدی کے خلاف خمینی کے فتوے کے نفاذ کے لیے عوامی کمیٹی کے سیکرٹری محمد اسماعیل زارعی نے حملہ آور کو 1000 مربع میٹراراضی دینے کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایسا کرنے پر ہمیں بہت خوشی ہوئی ہے۔ ۔
زارعی کا کہنا ہےکہ سلمان رشدی پر حملہ کرنے والے اس بہادر نوجوان کے اعزاز میںایک ہزار مربع میٹر زرخیز اور قیمتی زرعی زمین دی گئی۔ یہ تحفہ ایک خصوصی تقریب کے دوران ھادی مطر کو یا اس کے قانونی نمائندے کے حوالے کیا جائے گا۔
ایران کے اسماعیل زرعی نے اس امریکی نوجوان کا بھی شکریہ ادا کیا جس نے اس کارروائی کو "جرات مندانہ اقدام” قرار دیا اور کہا تھا کہ ھادی نے سلمان رشدی کو ایک آنکھ سے اندھا کر دیا۔ اس کو ایک ہاتھ سے معذور کر دیا۔ اس پر ہمیں بہت خوشی ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ سلمان رشدی پر 12 اگست 2022 کو حملہ کیا گیا تھا۔ رشدی نے فروری 1989میں ایک گستاخانہ ناول "شیطانی آیات” لکھا تھا جس پر پورے عالم اسلام میں زبردست احتجاج کیا گیا تھا۔