وزیر توانائی اویس لغاری کی سربراہی میں قائم ٹاسک فورس نے فریم ورک کو حتمی شکل دے دی، فائل فوٹو
وزیر توانائی اویس لغاری کی سربراہی میں قائم ٹاسک فورس نے فریم ورک کو حتمی شکل دے دی، فائل فوٹو

بجلی کے صارفین پر17 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاریاں

اسلام آباد: بجلی صارفین سے اکتوبر سے دسمبر2022 کیلئے 17 ارب روپے وصول کیے جائیں گے۔ بجلی کے صارفین پر 17 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری شروع ہوگئی ہیں، اور بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی درخواست پر نیپرا میں سماعت آج ہورہی ہے۔

بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی درخواست پر سماعت چئیرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی کررہے ہیں۔

بجلی کے بلوں میں سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ شامل کی جائے گی، اور بجلی صارفین سے اکتوبر سے دسمبر 2022 کیلئے17ارب روپے وصول کیے جائیں گے۔

درخواست کے مطابق بجلی چوری اور لائن لاسزز کے 2 ارب روپے صارفین سے وصول کیے جائیں گے، جب کہ پاور پلانٹس کی مرمت کا بوجھ بھی صارفین پر ڈالا جائے گا۔