نیب قانون کی دفعہ 34 اے کے تحت عمران خان ملزم ہیں۔ فائل فوٹو
نیب قانون کی دفعہ 34 اے کے تحت عمران خان ملزم ہیں۔ فائل فوٹو

چیئرمین کے مستعفیٰ ہونے کے بعد نیب میں اکھاڑ پچھاڑ شروع

لاہور: قومی احتساب بیورو کے چیئرمین کا استعفا منظور کیے جانے کے بعد نیب میں اکھاڑ پچھاڑ شروع ہوگئی ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین نیب آفتاب سلطان کی جانب سے ذاتی وجوہات کی بناپر استعفا دیے جانے اور بعد ازاں وزیراعظم کی جانب سے استعفا قبول کیے جانے کے بعد قومی احتساب بیورو میں تبدیلیوں کا عمل شروع ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ اکھاڑ پچھاڑ کے سلسلے میں ڈی جی نیب لاہور علی سرفراز کو ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پنجاب حکومت نے ڈی جی نیب لاہور علی سرفراز کی خدمات مانگ لی ہیں۔اس سلسلے میں پنجاب حکومت نے علی سرفراز کی خدمات کے لیے سیکرٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان کو خط لکھ دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ علی سرفراز کو پنجاب میں چیئرمین محکمہ ترقی و منصوبہ بندی تعینات کیا جائے گا۔علی سرفراز اس سے قبل حمزہ شہبازشریف کے دور میں بھی چیئرمین پی اینڈ ڈی رہ چکے ہیں۔