دفعہ 144 کا نفاذ 3 روز کے لیے 23 نومبر سے پیر 25 نومبر تک ہوگا، فائل فوٹو
دفعہ 144 کا نفاذ 3 روز کے لیے 23 نومبر سے پیر 25 نومبر تک ہوگا، فائل فوٹو

جیل بھرو تحریک،لاہور پولیس نے بھی پلان بنا لیا

لاہور: پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے کسی رہنما یا کارکن کو آج گرفتار نہیں کیا جائے گا۔

لاہور پولیس کے جاری کر دہ بیان میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے کسی رہنما یا کارکن کو آج گرفتار نہیں کریں گے، کسی نے قانون ہاتھ میں لیا تو حراست میں لیا جا سکتا ہے۔ گرفتاریوں کی تعداد زیادہ ہوئی تو دیگر اضلاع کی جیلوں میں منتقل کر دیں گے۔

بیان کے مطابق لاہور کی جیلوں میں گنجائش ختم ہونے پر گرفتار رہنماوں یا کارکنان کو قصور، شیخوپورہ اور گوجرانوالہ کی جیلوں میں بھی منتقل کیا  جا سکتا ہے۔ میانوالی اور ڈی جی خان کی جیلوں کا استعمال بھی عمل میں لایا جا سکتا ہے۔