قیدیوں کی وین سے شاہ محمود قریشی کا پہلا بیان آگیا

لاہور( اُمت نیوز) پی ٹی آئی کے نائب چیئرمین شاہ محمود قریشی کا قیدیوں کی وین سے پہلا بیان سامنے آگیا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شاہ محمود قریشی پولیس وین سے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ وہ گرفتاری دینے پر خوش ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پسی ہوئی عوام کی آواز بننے کیلئے اور بنیادی حقوق کی پاسداری کیلئے میں گرفتاری دے رہا ہوں۔
ان کاکہناتھا کہ پارٹی کے کارکن نہیں سب سے پارٹی کے وائس چیئرمین (نائب کپتان)نے اپنی گرفتاری دی ہے،خوف کا بت توڑ دیا ہے ،
ہر شہر ہر قصبے کے کارکنوں کیلئے میرا یہ پیغام ہے کہ خوف کا بت توڑ دواور باہر نکلو پاکستان کی بقا کیلئے ۔
خیال رہے کہ پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی، اسد عمر، اعظم سواتی سمیت کئی پی ٹی آئی رہنماؤں نے آج گرفتاری دی ہے

 


دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ ہم نے کوئی گرفتاری نہیں کی، تحریک انصاف کے رہنما خود ہی پولیس وین میں سوار ہوئے،ہماری طرف سے ابھی تک گرفتاری کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔