لاہور(اُمت نیوز) لاہور میں پولیس نے پی ایس ایل 8 کیلئے سکیورٹی پلان ترتیب دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پانچ ہزار سے زائد اہلکار پی ایس ایل کے موقع پر سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور ہوں۔
ان میں سے گیارہ ایس پیز، چونتیس ڈی ایس پیز اور 94انسپکٹر ز بھی شامل ہیں۔
ڈی آئی جی آپریشنز افضال کوثر کے مطابق کرکٹ کھلاڑیوں اور شائقین کو بھرپور سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔
ایلیٹ فورس کی43، ڈولفن کی107 اور پی آر یو کی 58 ٹیمیں پٹرولنگ کریں گی۔
ایئرپورٹ اور اسٹیڈیم کے گرد و نواح سمیت مختلف مقامات پر ناکے لگائے جائیں گے جبکہ پنجاب سیف سٹی اتھارٹیز کے کیمروں سے مسلسل مانیٹرنگ کی جائے گی۔