اسلام آباد: سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر نقوی کیخلاف سپریم کورٹ جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کر دیا گیا۔
سیکریٹری سپریم جوڈیشل کونسل کو ریفرنس میاں داؤد ایڈووکیٹ کی جانب سے بھجوایا گیا ہے۔
ریفرنس میں سپریم کورٹ کے جج اور ان کے اہلِ خانہ کی جائیدادوں اوراثاثوں کی تحقیقات کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق میاں داﺅد ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ جسٹس مظاہر نقوی کی آڈیو لیک جیسے معاملات کی بھی تحقیقات کی جائیں ۔
واضع رہےمیاں داﺅد ایڈووکیٹ کی جانب سے یہ درخواست ذاتی حیثیت میں دائر کی گئی ہے جبکہ پاکستان کونسل نے بھی جسٹس مظاہر نقوی کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔