کرچی: گڈاپ فارم ہاؤس میں موبائل فون لیکر فرار ملزم کی متاثرہ لڑکیوں نے دھلائی کردی
پیشی کے موقع پر متاثرہ لڑکیوں نے ملزم کو چپلوں سے مارا، پولیس نے بیچ بچاؤ کرایا
گڈاپ فارم ہاؤس میں موبائل فون لیکر فرار ملزم کی متاثرہ لڑکیوں نے دھلائی کردی
کراچی: گڈاپ فارم ہاؤس میں لڑکیوں کے موبائل فون لے کر فرار ہونے کے مقدمے میں جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر نے ملزم بابر کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت میں ملزم بابر کو پیش کیا گیا، جہاں عدالت نے اسے ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کا حکم دیا۔
اس سے قبل ملزم کو عدالت میں پیشی کے لیے لایا گیا تو متاثرہ لڑکیوں نے چپلوں سے اس کی پٹائی کردی۔ پولیس نے ملزم کو بچانے کی کوشش کی اور اسے ملیر کورٹ کے حوالات میں لے گئی۔
ملزم بابر کے خلاف گڈاپ فارم ہاؤس میں لڑکیوں کے موبائل فون لے کر فرار ہونے کا مقدمہ درج ہے۔