ایشیائی ترقیاتی بینک اورایف بی آرمیں تعاون جاری رکھنے پراتفاق

اسلام آباد(امت نیوز)ایشیائی ترقیاتی بینک  کے مشن نے اسد علیم، ڈپٹی کنٹری ڈائریکٹراے ڈی پی  کی سربراہی میں جمعرات کو ایف بی آر ہیڈ کوارٹرز میں چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد سے ملاقات کی۔ ان کے ہمراہ پبلک مینجمنٹ سپیشلسٹ (ٹیکسیشن) یوجی میاکی اور اے ڈی بی کی سینئر اکانومسٹ فرزانہ نوشاب بھی تھے۔

ملاقات میں ڈومیسٹک ریسورس موبالائزیشن پروگرام کی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مزید برآں پروگرام کے تحت ٹیکس پالیسی، ایڈمنسٹریشن، ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن اور آٹومیشن کے فروغ کیلئے ایک جامع ادارہ جاتی فریم ورک تشکیل دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

اجلاس میں پالیسی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ ایف بی آر پروگرام کے اہداف کو حاصل کرنے کی راہ پر گامزن ہے اور فریقین مزید شعبوں میں تعاون کے لیے کام جاری رکھیں گے