اسلام آباد(امت نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے امن و امان کی صورتحال پرغور کیلئے اپیکس کمیٹی کا اجلاس کل (جمعہ کو) طلب کرلیا۔
نیشنل ایپکس کمیٹی کا اجلاس کل جمعہ کو سہ پہر تین بجے طلب کیا گیا ہے جس میں عسکری حکام اور سیکیورٹی اداروں کے سربراہان شریک ہوں گے۔
اجلاس میں دہشت گردی کی حالیہ لہر اور صوبائی اپیکس کمیٹی کی رپورٹ کا جائزہ لیا جائے گا، اجلاس میں دہشت گردی کی روک تھام کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی جائے گی۔