اسلام آباد: سپریم کورٹ میں پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات میں تاخیر پر از خود نوٹس کیس کی سماعت آج پھر ہو گی۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 9 رکنی لارجر بینچ سماعت کرے گا۔
اس سلسلے میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامررحمان، صدر سپریم کورٹ بار عابد زبیری، مسلم لیگ ن کے وکیل منصوراعوان ، جے یوآئی کے وکیل کامران مرتضیٰ، صدر ہائیکورٹ بارایسوسی، فرحت اللہ بابر، فاروق ایچ نائیک اور عامر کیانی سپریم کورٹ پہنچ گٸے۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ قانون اور آئین کے دائرے میں رہ کر دیکھیں گے، سیاسی بحران پیدا کیا گیا، کیا وہ ملک کی بقاء کے لئے ٹھیک ہے، ایک اجنبی کے کہنے پر اسمبلیاں تحلیل کیں، کیا وجوہات تھیں؟ اس کا نقصان بہت دور تک جائے گا، اس نقصان کو ملک اور قوم کو سنبھالنا پڑے گا۔