گوجرانوالہ کی انسداد دہشت گردی عدالت نے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کردیے۔
تھانہ انڈسٹریل ایریا گجرات میں رانا ثناءاللہ کے خلاف انسداد دہشت گردی کے درج مقدمہ کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے پولیس کی اخراج رپورٹ مسترد کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کردیے۔
عدالت نے رانا ثنا اللہ کو 7مارچ کو طلب کرتے ہوئے مقدمہ کی اخراج رپورٹ مرتب کرنے پرایس پی انوسٹی گیشن گجرات،متعلقہ ڈی ایس پی اور تفتیشی آفیسر کو شو کاز نوٹس جاری کر دیا۔
رانا ثنا اللہ کے خلاف 5 اگست 2022 کو (ق) لیگ کے مقامی رہنما شاہ کاز اسلم کی مدعیت میں انسداد دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرایا گیا تھا۔