کارروائی کے دوران ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔فائل فوٹو
کارروائی کے دوران ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔فائل فوٹو

پولیس نے کراچی کو بڑی تباہی سے بچا لیا،ہتھیاروں سے بھرے6 بورے برآمد

کراچی: شہر قائد میں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ اسٹیل ٹاؤن میں اسلحے کی بڑی کھیپ پکڑی گئی، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ہتھیاروں سے بھرے 6 بورے برآمد کرلیے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گلشن حدید لنک روڈ کے قریب زمین سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد ہوا ہے جس میں 30 پستول بمعہ پستول اور شارٹ گن بھی شامل ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق برآمد اسلحے میں 64 شاٹ گن 14 پستول شامل ہیں جبکہ برآمد سامان میں میٹل ڈیٹیکٹر اور وائرلیس بھی موجود ہے۔

کارروائی ٹول پلازہ کے قریب کچے رستے پرکی گئی ملزمان اسلحہ زیر زمین چھپا رہے تھے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

حکام نے انکشاف کیا ہے کہ ملنے والے اسلحے میں کچھ ہتھیار 31 جنوری کو چوری کیے گئے تھے، کھدائی کے دوران ملنے والے تھیلے نئے تھے جب کہ اسلحہ پرانا تھا۔