اسلام آباد(اُمت نیوز) الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے بتیس ارکان اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن معطل کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابقپنجاب کے27 حلقوں کے ضمنی انتخابات کا انتخابی شیڈول بھی الیکشن کمیشن نےمعطل کردیا ہے، انتخابی شیڈول کو لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے تناظر میں معطل کیا گیاہے۔
کمیشن کا کہنا ہے کہ انتخابی سرگرمیاں اسلام آباد کی قومی اسمبلی کی 3 نشستوں پرجاری رہیں گی، 3 نشستوں پر ضمنی انتخابات16مارچ کو ہوں گے،
اسلام آباد کے مذکورہ حلقہ جات پر لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ لاگو نہیں ہوتا۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہےکہ پنجاب سے جنرل نشستوں پر 27 ارکان اورمخصوص نشستوں پر پانچخواتین ارکان کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن معطل کیا گیاہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق پی ٹی آئی کے صداقت علی خان، غلام سرور خان، عامر کیانی، فواد چوہدری، سید فیض الحسن، حماد اظہر اور شفقت محمود کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن بھی معطل کیا گیا۔
فخرامام، عامر ڈوگر، شاہ محمودقریشی اور شیخ رشید سمیت 27 ارکان کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن معطل کیا گیا۔
خواتین کی مخصوص نشستوں پر عالیہ حمزہ، کنول شوذب، عندلیپ عباس، عاصمہ حدید اور ملکیہ بخاری کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکشن معطل کیا گیا۔
خیال رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے 43 ارکان قومی اسمبلی کی رکنیت ڈی نوٹیفائی کرنے کے فیصلے کو معطل کیا تھا۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہےکہ الیکشن کمیشن کا ارکان کو ڈی نوٹیفائی کرنےکا نوٹیفکیشن7 مارچ تک معطل رہےگا اور اسی کے تناظر میں ضمنی الیکشن بھی معطل رہے گا۔