لاہور(اُمت نیوز) پاکستان کی پہلی ٹرانس جینڈر اینکر لاہور میں قاتلانہ حملے کے دوران بال بال بچ گئیں۔ ٹرانس جینڈر اینکر مارویہ ملک پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیاہے۔
پولیس کو دیئے گئے بیان میں مارویہ ملک کا کہنا تھا کہ وہ فارمیسی سے کینٹ کے علاقے میں اپنے گھر واپس آرہی تھیں جس دوران ان پر فائرنگ کی گئی۔
مارویہ ملک نے بتایا کہ انہیں فون پر دھمکیاں موصول ہورہی تھیں، خوف سے انہوں نے گھر چھوڑ دیا ہے اور لاہور سے باہر منتقل ہوگئی ہیں۔
چند سال قبل نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو کے دوران مارویہ کا کہنا تھا کہ ’’میں اپنی کمیونٹی سمیت سب کیلئے ایک مثال ہوں کہ جب خواجہ سرا فیشن اور میڈیا میں جگہ بناسکتے ہیں
تو دیگر شعبوں میں بھی وہ اہمیت کے حامل ہیں‘‘