راولپنڈی،خونی بسنت کےد وران 3 جاں بحق ،60 زخمی

راولپنڈی ( رائے ولید بھٹی ) راولپنڈی شہر میں بھرپور بسنت منائی گئی ۔ شہریوں نے پولیس کو کھلا چیلنج کر دیا ۔ہوائی فائرنگ میوزک بو کاٹا ۔ آسمان پتنگوں سے بھر گیا ۔ دن بھر پکڑ دھکڑ جاری رہی ۔147 افراد کو گرفتارکر لیا گیا ہے۔

ڈھوک کھبہ میں فائرنگ سے نوجوان ارحم جاں بحق۔ گلے پر ڈور پھرنے سے  نوجوان وقاص جان سے ہاتھ دھو بیٹھا جبکہ موہن پورہ میں ہوائی فائرنگ کی زد میں آکر بچی جاں بحق ہوئی ہے۔جبکہ 60افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ڈھوک کھبہ  میں ایس پی کی سربراہی میں ریڈنگ پارٹی پر فائرنگ پولیس اہلکار شدید زخمی ہو گیا ۔ پتنگ بازی والی چھتوں کے مالکان کیخلاف مقدمات درج کر نے کا اعلان کر دیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق جمعرات کی شام سے شروع ہونے والی پتنگ بازی جمعہ کی سہ پہر کے بعد انتہائی زیادہ ہو گئی ۔

منچلوں نے جمعہ کو بسنت کا اعلان کر رکھا تھا ۔ جس کے خلاف پولیس نے حکمت عملی ترتیب دیتے ہو ہے تھانوں کیساتھ ساتھ اضافی نفری کے گیارہ سو اہلکار تعینات کئے تھے۔ پولیس کی موجودگی کے باوجود شہریوں نے بھرپور پتنگ بازی کی تھانہ پیرودھائی تھانہ رتہ امرال گنجمنڈی کے علاقوں میں بدترین ہوائی فائرنگ اور پتنگ بازی کی گئی جبکہ دیگر شہر میں بھی یہ سلسلہ جاری رہا ۔ تھانہ ایئر پورٹ کے علاقے غریب آباد میں 27سالہ نعمان پتنگ اڑاتے چھت سے گر گیا گلزار قائد کے علاقے میں والدین کے ساتھ موٹر سائیکل سوار بچی ناک پرڈور پھرنے سے زخمی ہو گئی،

 

کمیٹی چوک کے علاقے میں40سالہ عبدالسلام گلے پر ڈورپھرنے سے زخمی ہو گیا، 13سالہ حسین علی اور16سالہ سمیر چھت سے گر زخمی ہو گئے گولی لگنے سے جاں بحق ہونے والے بیس سالہ ارحم کی نعش ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردی گئی۔ادھر ڈھوک کھبہ میں پتنگ بازی، ہوائی فائرنگ میں ملوث افراد نے چھاپہ مارنے والی ایس پی پوٹھوہار محمد وقاص خان اور اے ایس پی انعم شیر کی سربراہی میں پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی ، جس سے ایس پی پوٹھوہار محمد وقاص خان کے آپریٹر عامر شدید  زخمی ہو گئے ،

 

دریں اثناء راول ڈویژن میں  پتنگ بازی سے شہریوں کے زخمی ہونے کے واقعہ پر آر پی او راولپنڈی سید خرم علی کا نوٹس لیتے ہوءے۔ایس ایس پی آپریشنز کو واقعہ کے ذمہ داروں کیخلاف فوری کارروائی کا حکم دیدیا آر پی او ایف خرم علی نے احکامات جاری کیے کہ پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ میں ملوث اشخاص سمیت جن چھتوں پر پتنگ بازی ہو رہی ہو ان مالکان کیخلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ادھر ترجمان پولیس کے مطابق رات گئے گرفتاریوں کی تعداد 300سے تجاوز کر گئی ۔ ملزمان سے جدید آتشیں اسلحہ منشیات بھی بر آمد ہوا ۔