راولپنڈی (اسٹاف رپورٹر)کیش اینڈ کیری سے سامان چوری کرنے والی خاتون نے رنگے ہاتھوں پکڑے جانے کے بعد مسلح افراد بلوا لیے،اسلحہ کی نوک پر تشدد کرنے، رقوم چھیننے اورجان سے مارنے کی دھمکیاں دینے پر پولیس نے دو درجن سے زائد افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا، تھانہ سول لائن پولیس کو عمرحیات نامی شخص نے مقدمہ درج کر واتے ہوئے بتایا کہ میں ایک کیش اینڈ کیری واقع نزد شل پمپ اڈیالہ روڈ راولپنڈی پر بطور جی ایم کام کررہا ہوں شگفتہ بی بی سٹور پر چوری کی نیت سے آئی اور ہیر کلر، ہیر سہرم چوری کر کے جا رہی تھی تو اس کو دروازے پر روک لیا گیا جو کہ مندرجہ ذیل اشیاء کا بل نہ دکھا سکی جس کو کیش اینڈ کیری کے آفس میں ہماری لیڈی سٹاف نے بیٹھا دیا گھر سے کسی شخص کو بلانے کا کہا گیا جس پر اویس نامی شخص جو اپنا تعارف بطور پولیس آفیسراے ایس آئی کروا رہا تھا جو کہ ہمراہ انور، علی،شانی،عثمان،عظمت اور 20 نامعلوم افراد جو کہ مسلح اسلحہ جو کہ چوری کی گینگ کا حصہ ہیں آتے ہی کیش اینڈ کیری پر دھاوا بول دیا اور سٹاف کو مارنا پیٹنا شروع کردیا زدوکوب و حراساں کرنا شروع کردیا اور ہماری لیڈی سٹاف کو بھی ہراساں و پریشان پانی و جوس کے ٹن پی کر مارتے رہے گندی زبان اور گالیاں بھی دیتے رہے جس پر حاجی محمد اکرم (مالک کیش اینڈ کیری)بعمر 72 سال اُن کی منت سماجت کرتے رہے جس پر اویس نامی شخص نے حاجی محمد اکرم کو مارنا پیٹنا شروع کردیا جو کہ گر کر بے ہوش ہوگئے اور نامعلوم اشخاص کیش اینڈ کیری میں مختلف اشیاء اٹھا کر کھاتے ہوئے اور اسلحہ لہراتے ہوئے دہشت پھلاتے ہوئے جبکہ اویس اور دیگر اشخاص انور علی اور عظمت کے ساتھ مل کر کاونٹر میں پڑی رقم چھ سے سات لاکھ روپے اور واصف سے شناختی کارڈ چھین لیا کافی منت سماجت اور حاجی محمد اکرم کی بگڑی طبعیت کا دیکھ کر تمام افراد جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے اور اسلحہ لہراتے ہوئے دہشت پھلاتے موقعہ سے فرار ہوگئے اور پھر دوبارہ شگفتہ بی بی اور دیگر بمعہ اسلحہ آئے اور آفس میں بیٹھے واصف شفیق کیانی اور ملک عمیر کو ڈراتے دھمکاتے رہے، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے