رحیم یار خان(اُمت نیوز)رحیم یار خان میں موٹر وے ایم فائیو پر مسافر وین مسافر بس اور فیملی جیپ میں تصادم کے نتیجے میں7افراد موقع پر جاں بحق 20 سے زائد زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق حادثہ موٹر وے ایم فائیو پر رکن پور کے قریب پیش آیا ہے، حادثہ مسافر وین کا ٹائر پھٹ جانے کے باعث پیش آیا ۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق مسافر وین کے زخمیوں کو بچانے کی کوشش کی جارہی تھی اس دوران پیچھے سے آنے والی مسافر بس بے قابو ہو کر مسافر وین سے ٹکرا گئی ۔
جبکہ بس کے پیچھے آنے والی فیملی جیپ بس سے ٹکرا گئی اس حادثے کے نتیجے میں اے پی وی وین میں سوار 5 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے ہیں۔جبکہ مسافر بس اور فیملی جیپ میں سوار 20 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔زخمی افراد کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔