راولپنڈی،بسنت پر فائرنگ سےگولی وزیراعظم کی سکیورٹی گاڑی کو جا لگی

راولپنڈی (اسٹاف رپورٹر) راولپنڈی میں خونی بسنت پر ہونے والی ہوائی فائرنگ کی ایک آندھی گولی نور خان بیس پر کھڑے وزیراعظم شہباز شریف کے موٹر کیڈ کی ایک سیکورٹی گاڑی کو لگ گئی۔ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اس وقت وزیراعظم شہباز شریف اپنی گاڑی میں موجود نہیں تھے ۔بلکہ موٹرکیڈ کی گاڑیاں انتظار میں کھڑی تھیں۔ واقعہ کے بعد سیکورٹی ادارے مزید الرٹ ہو گئے ۔ اور اعلیٰ حکام نے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ۔ ادھر ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزمان کی تلاش کے لئے رات گئے سرچ آپریشن جاری تھا