اسلام آباد : بھارہ کہوبائی پاس منصوبےکے بڑے پلرکی شٹرنگ ٹوٹنے سے ملبے تلے دب کر ایک مزدور جاں بحق جبکہ کئی زخمی ہوگئے۔
وفاقی دارالحکومت میں بھارہ کہوبائی پاس منصوبے کی تعمیرکےدوران حادثہ پیش آیا، منصوبے کے ایک بڑے پلر کی شٹرنگ گرگئی جس کےملبےمیں کئی مزور دب گئے۔
حادثےکے بعد دیگرمزدورں ،علاقہ مکنوں اورامدادی ٹیموں نے ریسکیو آپریشن شروع کرتے ہوئے مزدوروں کوملبے سے نکالا۔
ریسکیو حکام کےمطابق حادثے میں 2 مزدور جاں بحق ہوگئے جبکہ دیگرمزدوروں کو ملبے سے نکال کرزخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
بھارہ کہو وقوعہ۔
جائے وقوعہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
آئی جی اسلام آباد، چیف کمشنر اسلام آباد سمیت پولیس اور انتظامیہ کے سینیر افسران موقع پر موجود ہیں۔
3مزدوروں کو پولی کلینک منتقل کیا گیا جن سے ایک جاں بحق ہوگیا۔
2مزدوروں کو پمز منتقل کیا گیا جن سے ایک جاں بحق ہوگیا۔
— Islamabad Police (@ICT_Police) February 25, 2023
زخمیوں میں سے 3 کی حالت تشویشناک ہے ،ملبے میں دبے دیگر مزدوروں کو نکالنے کے لئے کوششیں جاری ہیں۔
عینی شاہدین کاکہناہے کہ متبادلہ اتنظامات نہ کرنے کے باعث حادثہ رونما ہوا۔ چیف کمشنر اسلام آباد نورالامین مینگل نے بھارہ کہو واقعے پر نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دے دیا۔
ڈپٹی کمشنرعرفان نواز میمن کی سربراہی میں 8 رکنی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی۔ بہارہ کہو منصوبے پر ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند کیا گیا تھا۔
کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹریلر نے 2 پلرز کی شٹرنگ کو نقصان پہنچایا، ٹریلر کی پہلی ٹکر سے ایک پلر کی شٹرنگ نیچے گری، شٹرنگ گرنے سے کئی مزدور ملبے تلے دب گئے۔