پاک افغان طور خم گزر گا 6 دن بعد بحال

کراچی (اُمت نیوز)پاکستان اور افغانستان کے درمیان طورخم بارڈر گزرگاہ 6  دن بعد بحال کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے درمیان طور خم سرحدی گزر گاہ  کو  6  دن بندش کے بعد آج بحال کر دیا گیا ہے۔ اب دو طرفہ آمد رفت شروع ہو چکی ہے۔

حکام کے مطابق پاک افغان سرحدی گزر گاہ طور خم  آج صبح 6 بجے 6 دن بعد کھول دی گئی ہے اور مال بردار گاڑیوں کی آمدو رفت کا سلسلہ جاری ہو چکا ہے۔

جبکہ پیدل آمدورفت کے لیے گزر گاہ گزشتہ شب  ہی بحال کر دی گئی تھی۔

حکام نے واضح کیا کہ 6 روز قبل افغان سکیورٹی اہلکاروں نے طور خم بارڈر کو ہر قسم کی آمدورفت کے لیے بند کر دیا تھا جس کی وجہ سے ہزاروں مال بردار گاڑیاں پھنس گئی تھیں۔

لیکن اب بارڈر گزرگاہ کی بحالی کے بعد مال بردار گاڑیوں کی آمدورفت سے تجارت کا سلسلہ بھی جاری ہو چکا ہے۔