این اے 193 راجن پور میں پولنگ آج ہوگی

 

اسلام آباد(اُمت نیوز)قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 193 راجن پور میں ضمنی انتخاب کے سلسلے میں پولنگ آج ہوگی۔
حلقے میں مختلف سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے۔
ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کے محسن لغاری، (ن) لیگ کے عمار اویس لغاری، پیپلز پارٹی کے اختر حسن گور چانی اور دیگر کے درمیان مقابلہ ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل پنجاب حکومت نے این اے 193 کا ضمنی انتخاب ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی۔
پنجاب حکومت نے امن و امان کی صورتحال اور تھریٹس کے پیش نظر درخواست کی۔
الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت کی ضمنی انتخاب ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کردی تھی۔