نیویارک:پاکستانی ماں سے بچہ چھین کر چرچ کے حوالے کردیاگیا

نیویارک (امت نیوز)نیویارک کوئنز کاؤنٹی چائلڈ سروسز کے اہلکاروں نے پاکستانی خاتون کے بچے کو زبردستی ماں سے چھین لیا اورمسلمان بچے کو چرچ کے حوالے کردیاگیا

امریکا میں مقیم بچے کی ماں بشریٰ احمد ایڈووکیٹ نے بتایا کہ میرے بچے کو غیر قانونی اور آئینی طور پر مجھ سے الگ کیا گیا، امریکی فیملی کورٹ ایکٹ کے تحت صرف فوری خطرے کی صورت میں ہی بغیر وارنٹ بچے کو اٹھایا جاسکتا ہے۔ لیکن کوئنز کاؤنٹی ڈیپارٹنمنٹ اس بات کو ثابت نہیں کرسکا کہ بچے کیلئے کوئی فوری خطرہ تھا، اس حوالےسے کوئی پٹیشن بھی فائل نہیں ہوئی، یواین چارٹر کےتحت ہر ملک انسانی حقوق پر عملدرآمد کا پابند ہے ،

انہوں نے کہا کہ میرا بچہ میری مرضی کے بغیر کیتھولک گارڈین چرچ کے حوالے کردیا گیا، میری حکومت پاکستان اور وزیراعظم سے اپیل ہے کہ اس زیادتی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر آواز اٹھائی جائے اور کارروائی کی جائے