بیشتر پاکستانیوں کا تعلق گجرات سے ہے جو براستہ دبئی لیبیا پہنچے تھے۔
بیشتر پاکستانیوں کا تعلق گجرات سے ہے جو براستہ دبئی لیبیا پہنچے تھے۔

اٹلی میں کشتی ڈوب گئی،28پاکستانیوں سمیت 58افراد جان سے گئے

روم (انٹرنیشنل ڈیسک)اٹلی کے ساحل کے قر یب غیر قانونی تارک وطن کی کشتی ڈوبنے سے 28پاکستانیوں سمیت 58افراد جان کی بازی ہار گئے

پاکستانیوں کا تعلق گجرات ،کھاریاں، منڈی بہاؤالدین سے بتایاجارہا ہے

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آج اتوار 26 فروری  کواٹلی کے جنوب مغرب میں کیلابرین کے ساحل کے قریب تیز لہروں کی وجہ سے تارکین وطن کی کشتی چٹانوں سے ٹکرا کر ٹوٹ گئی۔

اب تک یہ تو واضح نہیں ہوا کہ کشتی کہاں سے آئی تھی لیکن مقامی حکام تصدیق کررہے ہیں کہ اس میں سوار افراد کا تعلق پاکستان ،ایران، عراق، شام، افغانستان اور صومالیہ سے تھا۔

اطالوی وزیر اعظم جارجیا میلونی نے بیان میں کہا کہ حادثے کا شکار ہونے والی کشتی میں 200 کے قریب لوگ سوار تھے جب کہ مقامی پولیس اہلکار نے یہ تعداد150 سے 180 کے درمیان بتائی ہے۔

اطالوی حکام نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی پورے علاقے میں بڑے پیمانے پر لوگوں کی تلاش اور انہیں بچانے کے لیے آپریشن شروع کردیا۔

عالمی تنظیم ریڈ کراس نے حادثے میں 43 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے جب کہ 81 کے قریب لوگوں کو بچالیا گیا ہے۔

امدادی تنظیم کے ایک اہلکار نے بتایا ہے کہ ڈوب کر ہلاک ہونے والوں میں کئی بچے بھی شامل ہیں۔

گزشتہ کئی برسوں سے افریقا اورایشیا کے غریب ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد بہتر مستقبل کی تلاش میں غیر قانونی طریقے سے یورپ بالخصوص اٹلی پہنچنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اس دوران ہزاروں افراد لقمہ اجل بھی چکے ہیں۔