اسلام آباد: مقامی عدالت نے گزشتہ روز گرفتار کیے گئے لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے عوام کو اداروں کے خلاف بغاوت پر اکسانے اور نفرت پھیلانے کے کیس میں امجد شعیب کے جسمانی ریمانڈ پر محفوظ شدہ فیصلہ سنا دیا۔
اس سے قبل پولیس نے امجد شعیب کو اسلام آباد کی مقامی عدالت کے جج میں میں پیش کیا گیا، تھانہ رمنا کے تفتیشی افسر، پراسیکیوٹر اور امجد شعیب کی لیگل ٹیم بھی عدالت میں پیش ہوئی۔
تفتیشی افسر کی جانب سے عدالت سے امجد شعیب کے 7 روز کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔ امجد شعیب کے وکیل مدثر خالد عباسی نے ملزم کو کیس سے ڈسچارج کرنے کی استدعا کی۔