ڈگلس :ٹی 20 کرکٹ کی تاریخ میں کم ترین اسکور کا نیا ریکارڈ قائم ہو گیا، 10 رنز پر پوری ٹیم آؤٹ ہو گئی، مخالف ٹیم نے محض 2یندیں کھیل کر میچ جیت لیا ۔
یہ حیران کن انٹرنیشنل ٹی20 میچ آئل آف مین اورا سپین کے درمیان” کارٹا گینا“ کے گراؤنڈ میں کھیلا گیا پہلے کھیلتے ہوئے آئل آف مین کی پوری ٹیم 8.4اوورز میں صرف 10 رنز ہی ڈھیر ہو گئی۔
اسپین کی جانب سے محمد کامران اور عاطف محمود نے چار چار وکٹیں حاصل کیں جبکہ کامران نے ہیٹرک بھی مکمل کی ،10 رنز کاہدف ا سپین کی جانب سے پہلی2 گیندوں پر ہی عبور کر لیا گیا جبکہ ابھی 118 گیندیں باقی تھیں ۔واضع رہے یہ میچ گزشتہ روز کھیلا گیا تھا۔
اس سے قبل کم ترین اسکور کا ریکارڈ ترکی کے پاس تھا جس نے 8.3 اوورز میں صرف 21 رنز بنائے تھے ۔ یہ میچ 30 اگست 2019 کو چیک رپبلک کے خلاف کھیلا گیا تھا ۔