عمران خان نے اسلام آباد روانگی کا پروگرام تبدیل کردیا

اسلام آباد(اُمت نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے اسلام آباد روانگی کا پروگرام چینج کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان کیخلاف اسلام آباد کی عدالتوں میں چار مختلف کیسز کی سماعت ہوگی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان انسداد دہشت گردی، بینکنگ کورٹ سمیت سیشن عدالت کے دو کیسز میں پیش ہونگے۔
میاں اسلم اقبال کا کہنا ہے کہ عمران خان آج اسلام آباد روانگی کا پروگرام تبدیل کردیا ہے۔ جس کے مطابق اب وہ طیارے کے بجائے موٹروے سے اسلام آباد کیلئے روانہ ہوں گے۔
انہوں نے بتایا کہ عمران خان لاہور میں اپنی رہائش گاہ سے صبح ساڑھے 7 بجے روانہ ہوں گے،سابق وزیر اعظم کے ساتھ پی ٹی آئی کارکن بھی اسلام آباد جائیں گے۔