اسلام آباد(اُمت نیوز)وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کے وفد نے ملاقات کی ہے۔
وزیر خزانہ نے وفد کو ملک کی معاشی صورتحال سے آگاہ کیا گیا ہے ۔ گزشتہ سال کے تباہ کن سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ
اپنے دانشمندانہ پالیسی فیصلوں سے موجودہ حکومت نےمعیشت کی تنزلی کو روکا ہے ، معیشت کو استحکام اور ترقی کی طرفحکومت نے گامزن کیا
بجٹ اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کو کم کرنے کے اقداماتحکومت نے کئے
وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف مشن کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے بارے میں بھی آگاہ کیا ،وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف پروگرام کو مکمل کرنے اور تمام بین الاقوامی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
اے ڈی بی کے وفد نے پائیدار اقتصادی ترقی کے حصول کیلئے حکومت کی جانب حکومتی پالیسی فیصلوں کو سراہا،وفد نے موسمیاتی فنانسنگ اور ماحولیات کے تحفظ پر بھی تبادلہ خیال کیا، وفد نے اے ڈی بی کی جانب سے پاکستان کیلئے ہر طرح کی معاونت اور تعاون کا اظہار کیا۔